اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) محکمہ محنت سندھ نے 60 صنعتوں کے ہنرمند و غیر ہنرمند کارکنوں کی کم از کم اجرتوں میں اضافے کی تجویز جاری، اعتراضات طلب کر لیئے ہیں
سندھ منیمم ویجز بورڈ نے صوبے کی 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم از کم ماہانہ اجرتوں میں 7.5 فیصد تک اضافے کی تجویز کا نوٹیفکیشن گزٹ میں جاری کر دیا ہے
مجوزہ شرح کے تحت نیم ہنرمند کی تنخواہ 44,484 روپے، ہنرمند کی 53,350 روپے اور اعلیٰ ہنرمند کی اجرت 55,626 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے
دوسری جانب غیر ہنرمند اور نوعمر مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 43,000 روپے (1,654 روپے یومیہ) مقرر کرنے کی بھی تجویز ہے
اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026ء سے ہوگا بورڈ نے صنعت کاروں اور مزدور نمائندوں سے 14 روز میں تحریری اعتراضات طلب کر لیے ہیں۔
