ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
دال ملز کی غلط قانونی رجسٹریشن پر مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاج
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن نے حیدرآباد کے سائٹ ایریا میں قائم دال ملز کی غلط قوانین کے تحت رجسٹریشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے
فیڈریشن کے مطابق جو دال ملز سندھ فیکٹریز ایکٹ 2015 کے تحت رجسٹرڈ ہونے کی پابند ہیں، انہیں شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت رجسٹر کیا جا رہا ہے، جس سے محنت کشوں کے قانونی اور بنیادی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں
مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن نے حکومتِ سندھ اور محکمہ محنت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سائٹ ایریا حیدرآباد کی تمام دال ملز کا فوری طور پر معائنہ کیا جائے
انہوں نے زور دیا کہ ان تمام ملز کو فوری طور پر سندھ فیکٹریز ایکٹ 2015 کے دائرہ کار میں لایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ لیبر قوانین پر ان کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد ہی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے
