ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
ملی لیبر فیڈریشن کا کم از کم اجرت 85 ہزار اور پنشن 42 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ،
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر فیصل علی بلوچ نے محنت کشوں کے معاشی استحصال کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں کم از کم اجرت 85,000 روپے اور ای او بی آئی پنشن کو بڑھا کر 42,000 روپے مقرر کیا جائے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ مطالبات مزدوروں کا بنیادی اور قانونی حق ہے، جسے حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ فیصل علی بلوچ نے تمام صوبائی ایمپلائز سوشل سیکیورٹی کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ محنت کشوں کو تاحیات مفت میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کریں
انہوں نے حکومت کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملی لیبر فیڈریشن اس جدوجہد کو ملک گیر احتجاجی تحریک میں تبدیل کر دے گی۔
