اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ای او بی آئی میں نوجوان افسران کے نئے بیچ کی شمولیت، ہیڈ آفس میں استقبال کا شیڈول جاری
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے ادارے میں نوجوان افسران کی ایک نئی نسل کو باقاعدہ طور پر خوش آمدید کہا ہے۔ نئے بھرتی ہونے والے یہ افسران کراچی میں واقع ای او بی آئی کے ہیڈ آفس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے پہنچ رہے ہیں
ادارے کے مطابق ان نئے افسران کے پیشہ ورانہ سفر کا باقاعدہ آغاز 8 جولائی 2026 کو ایک خصوصی اورینٹیشن سیشن سے ہوگا۔ یہ سیشن محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا
جہاں انہیں ای او بی آئی کے بنیادی مشن، اقدار اور پاکستان کے محنت کش طبقے کی خدمت کے عزم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
ای او بی آئی انتظامیہ نے تمام نئے شامل ہونے والے افسران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور لگن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کریں گے
