July 25, 2026

ای او بی آئی میں بڑی اکھڑ پچھاڑ، فیلڈ آپریشنز کے اعلیٰ افسران کے تبادلے

 ای او بی آئی میں بڑی اکھڑ پچھاڑ، فیلڈ آپریشنز کے اعلیٰ افسران کے تبادلے

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین کی منظوری سے فیلڈ آپریشنز اور ہیڈ آفس کے اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر غلام محمد کے دستخط سے جاری کر دیا گیا ہے

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر مرتبہ علی کو ہیڈ آفس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے تبدیل کر کے قائم مقام ڈی ڈی جی بی اینڈ سی ٹولاہور تعینات کیا گیا ہے

 ڈائریکٹر طارق محمود کو لاہور سے تبدیل کر کے راولپنڈی ریجنل آفس کا علاقائی سربراہ ریجنل ہیڈ مقرر کیا گیا ہے،

جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر احسان احمد کو راولپنڈی آفس میں ہی ڈپٹی ریجنل ہیڈ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ تمام افسران کو فوری طور پر چارج چھوڑ کر نئی پوسٹنگز سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp