July 23, 2026

لیبر سٹی فلیٹس الاٹمنٹ کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم، وزیر محنت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

 لیبر سٹی فلیٹس الاٹمنٹ کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم، وزیر محنت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  حیدرآباد کے ٹنڈو محمد خان روڈ پر واقع حسین شہید سہروردی لیبر سٹی کے 1504 فلیٹس الاٹمنٹ کے باوجود گزشتہ کئی برسوں سے بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں

 مزدور رہنماؤں اور محنت کشوں نے صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جنہوں نے حال ہی میں گورننگ باڈی کا اجلاس بلا کر سال 2026/27 کے ورکرز ویلفیئر بورڈ  کے بجٹ کی منظوری دی ہے، مطالبہ کیا ہے کہ اس اجلاس کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے

محنت کشوں کا کہنا ہے کہ یہ فلیٹس 2009 میں تیار ہوئے تھے اور طویل انتظار کے بعد 2022 میں ورکرز کو الاٹمنٹ لیٹر بھی جاری کر دیے گئے، مگر مبینہ بدعنوانی اور انتظامی غفلت کے باعث یہ منصوبہ تاحال ادھورا ہے۔

مزدور رہنماوں کے مطابق پینے کا پانی، بجلی، گیس اور اسکول جیسی بنیادی سہولیات کا نام و نشان تک نہیں۔ انہوں نے وزیر محنت سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین صورتحال پر ذاتی طور پر نظرِ ثانی کریں اور محنت کشوں کو ان کا جائز حق فراہم کریں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp