اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
خواتین کی قیادت میں نئے معاشی سفر کا آغاز، گوجرانوالہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باقاعدہ پیج کا افتتاح
گوجرانوالہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کاروباری شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی قیادت کو تسلیم کروانے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ گوجرانوالہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے باقاعدہ آفیشل پیج کا افتتاح کر دیا ہے، جس کا مقصد خواتین کاروباری شخصیات خواتین تاجروں کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
چیمبر انتظامیہ کے مطابق، یہ پلیٹ فارم خواتین کو نئی کاروباری ترجیحات، نیٹ ورکنگ، عالمی سطح پر تجارتی تعاون اور کامیاب کاروباری خواتین کی متاثر کن کہانیاں شیئر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا
اس مہم کا بنیادی مقصد تجارت اور صنعت کے شعبے میں خواتین کے مستقبل کو سنوارنا اور انہیں معاشی دھارے میں شامل کرنا ہے
چیمبر نے خواتین کاروباری اداروں اور نئے آنے والوں کو اس تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے تاکہ ملکی معیشت میں خواتین کا کردار مزید مستحکم ہو سکے۔
