لیبر اصلاحات کے خلاف پرتگال میں عام ہڑتال سے نظامِ زندگی درہم برہم
لزبن ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پرتگال میں حکومت کی جانب سے مجوزہ لیبر اصلاحات کے خلاف چھ ماہ کے دوران دوسری بڑی ملک گیر عام ہڑتال کی گئی،
جس کے باعث ٹرین سروس معطل، سینکڑوں پروازیں منسوخ اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے۔ ہڑتال کی کال پرتگال کی سب سے بڑی یونین ‘سی جی ٹی پی نے دی تھی۔
یونین سربراہ تیاگو اولیویرا کے مطابق، حکومت لیبر کوڈ کے 100 سے زائد قوانین میں تبدیلیاں کر رہی ہے جس سے ملازمتوں کا تحفظ ختم، کام کے اوقات کار 40 سے بڑھا کر 50 گھنٹے، برطرفیاں آسان اور احتجاج کا حق محدود ہو جائے گا۔
ہڑتال سے لزبن میٹرو اور ریلوے بند رہی، جبکہ قومی ائیرلائن ‘ٹی اے پی کی 300 میں سے صرف 79 پروازیں چل سکیں
دوسری جانب وزیرِ محنت ماریا ڈو روساریو نے دعویٰ کیا کہ معیشت بند نہیں ہوئی اور نجی شعبے کے ملازمین کی ہڑتال میں شمولیت معمولی رہی
