اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ایران سے مقامی کرنسی میں سستا تیل اور گیس درآمد کرنے کا امکان جائزہ لیا جائے، کاٹی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرام راجپوت نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی کرنسی میں لین دین کے ذریعے ایران سے کم قیمت پر تیل اور گیس درآمد کرنے کے امکانات کا سنجیدگی سے جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا اور ملکی توانائی ضروریات سستے داموں پوری ہو سکیں گی۔
اکرام راجپوت نے کہا کہ امریکہ اور ایران مذاکرات کے تناظر میں پابندیوں میں ممکنہ نرمی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے اثرات فوری طور پر صارفین اور صنعتوں تک پہنچائے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کے نرخ خطے میں سب سے زیادہ ہیں، جس سے پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث برآمد کنندگان شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
