October 29, 2026

کاٹن ایکسچینج بلڈنگ کی بندش پر ایف پی سی سی آئی کی گہری تشویش، قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ

 کاٹن ایکسچینج بلڈنگ کی بندش پر ایف پی سی سی آئی کی گہری تشویش، قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاریخی کاٹن ایکسچینج بلڈنگ میں طویل عرصے سے سرگرمیاں بند رہنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے عمارت کا قبضہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن (کے سی اے) اور اس کے قانونی کرایہ داروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کے سی اے 1933 سے ملک میں کپاس کی تجارت، قیمتوں کے تعین اور مارکیٹ کی شفافیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے

فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے روشنی ڈالی کہ یہ بلڈنگ کاٹن اکانومی کا مرکز رہی ہے اور اس کی بندش سے کپاس اور ٹیکسٹائل کے اسٹیک ہولڈرز بری طرح متاثر ہوئے ہیں

نائب صدر عبدالمہیمن خان نے مطالبہ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے مطابق بلڈنگ کا قبضہ فوری طور پر کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp