July 23, 2026

چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی معاشی ضرورت ہے، پاک چین چیمبر

 چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی معاشی ضرورت ہے، پاک چین چیمبر

لاہور( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ  ڈیسک ) پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پی سی جے سی سی آئی کے تھنک ٹینک سیشن میں ماہرین نے زور دیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی مسابقت بڑھانے اور ملکی و بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایس ایم ایز) کی ڈیجیٹل تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

چیمبر کے صدر نذیر حسین نے کہا کہ اسمال انڈسٹریز، اسٹارٹ اپس اور مائیکرو بزنسز ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ قومی صنعتی پالیسی میں ڈیجیٹلائزیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ای کامرس کو شامل کرنا اب آپشن نہیں بلکہ معاشی ضرورت ہے

 نائب صدر عامر علی نے برآمدات کے ساتھ مقامی تجارت کو ترجیح دینے، جبکہ کمرشل ایمبیسیڈر عدیل منور نے جدید کمرشل زونز اور ڈیجیٹل انکیوبیشن سینٹرز قائم کرنے کی تجویز دی تاکہ نالج بیسڈ اکانومی کی طرف منتقلی تیز ہو سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp