July 25, 2026

مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر اجرتی بورڈ پنجاب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

 مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر اجرتی بورڈ پنجاب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

لاہور ( لیبرنیوز ویب ڈیسک )  اتفاق مزدور یونین (سی بی اے) شاہ تاج شوگر ملز کے عہدیداروں نے پنجاب حکومت اور کم از کم اجرتی بورڈ کی جانب سے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونین کے وفد نے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر سرور بابا کے ہمراہ ماہرِ قوانینِ محنت ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نوید احمد وڑائچ سے تفصیلی مشاورت کی

مزدور رہنماؤں محمد سرفراز بلوچ، مظفر اقبال گوندل اور محمد منشا گوندل نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ محنت پنجاب نے سال 2024 کے نوٹیفکیشن سے نیم ہنر مند، ہنر مند اور اعلیٰ ہنر مند ورکرز کا حکم نامہ واپس لیا

جبکہ 2025 اور 2026 کے بجٹ میں بھی ان کیٹیگریز کو مکمل نظر انداز کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کی تعطیلات کے فوراً بعد اس زیادتی کے خلاف ہائی کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp