October 29, 2026

سیسی میں سی بی اے یونین کی قانونی حیثیت پر آل سندھ ورکر فیڈریشن اور پیپلز اسٹاف یونین میں لفظی جنگ تیز

 سیسی میں سی بی اے یونین کی قانونی حیثیت پر آل سندھ ورکر فیڈریشن اور پیپلز اسٹاف یونین میں لفظی جنگ تیز

کراچی ( لیبر نیوز ویب دیسک )  سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میں سی بی اے یونین کے قیام پر آل سندھ ورکر فیڈریشن اور پیپلز اسٹاف یونین کے درمیان شدید قانونی تنازع کھڑا ہو گیا ہے

آل سندھ ورکر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی نے سیسی میں سی بی اے کی قانونی حیثیت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیسی کوئی تجارتی یا منافع بخش ادارہ نہیں بلکہ ایک فلاحی ادارہ ہے جو مزدوروں کے کنٹری بیوشن پر چلتا ہے، اس لیے یہاں سندھ انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ کے تحت سی بی اے کا قیام ممکن نہیں انہوں نے سیسی کے فنڈز کے آڈٹ اور رجسٹرار ٹریڈ یونین سے تشریح کا مطالبہ کیا ہے

دوسری طرف، پیپلز اسٹاف یونین (سی بی اے) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو یونین سازی کا حق دیتا ہے اور ہائی کورٹ کے فیصلے بھی ان کے حق میں ہیں

سی بی اے یونین نے واضح کیا کہ ملازمین کی مراعات کا فیصلہ سیسی کی گورننگ باڈی کرتی ہے، میڈیا ٹرائل کے بجائے اتحاد کو فروغ دیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp