July 24, 2026

کامریڈ افضل خاموش کی ائیرپورٹ سے گرفتاری اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی شدید مذمت

 کامریڈ افضل خاموش کی ائیرپورٹ سے گرفتاری اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی شدید مذمت

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  عوامی ورکرز پارٹی مارکسسٹ پنجاب نے مزدور کسان پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ افضل خاموش کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  میں ڈالنے کے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

شعبہ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ مذمتی بیان میں پنجاب کے رہنماؤں ایڈوکیٹ ایاز صفدر سندھو، حر عباس نقوی، عارف ایاز، ماسٹر محمد جمیل بھٹی اور خالد محمود نے اسے محنت کش تحریک پر حملہ قرار دیا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ افضل خاموش نے اپنی پوری عمر غریب، مظلوم اور محنت کش عوام کے حقوق کی جدوجہد میں گزاری ہے، لہٰذا آواز دبانے کا یہ فاشسٹ طریقہ جمہوریت کے منافی ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی مارکسسٹ نے حکومت سے دو ٹوک مطالبہ کیا ہے کہ کامریڈ افضل خاموش کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل سے فی الفور نکالا جائے، کیونکہ گرفتاریوں سے عوامی تحریکیں ختم نہیں ہودیں بلکہ مزید شدت اختیار کر لیتی ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp