کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سیسی ولیکا اسپتال میں وینٹی لیٹر چوری کا معمہ حل نہ ہو سکا، تحقیقات پبلک کرنے کا مطالبہ

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سیسی ولیکا اسپتال میں قیمتی اور حساس وینٹی لیٹر کی چوری کا معمہ طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی حل نہیں ہو سکا اسپتال سے چوری ہونے والا وینٹی لیٹر بعد میں برآمد تو کر لیا گیا تھا
لیکن انتظامیہ کی جانب سے آج تک ملازمین اور عوام کو یہ نہیں بتایا گیا کہ اس چوری کے پیچھے کون سے عناصر ملوث تھے اور ان کے خلاف کیا قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
مزدور حلقے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ایسا کوئی واقعہ کسی ڈی ایم ایس، ایم ایس یا کمشنر سیسی کی رہائش گاہ پر پیش آتا، تو کیا تب بھی معاملے کو اسی طرح دبا دیا جاتا؟
مزدور رہنماؤں اور ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اس سنگین غفلت یا ملی بھگت کی غیر جانبدارانہ تحقیقاتی رپورٹ کو فوری طور پر پبلک کیا جائے۔
