ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
مزدور تنظیموں کا بجلی کمپنیوں کی نجکاری روکنے کا مطالبہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پبلک سروسز انٹرنیشنل سے منسلک مزدور تنظیموں نے حکومت سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ڈیسکوز کی نجکاری فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے
آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر لالہ سلطان خان اور جنرل سیکرٹری عبدالستار بھی اس اہم پریس کانفرنس میں شریک تھے اور نجکاری کو مزدور دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اس عمل کو فوری بند کرے
نیشنل لیبر کانفرنس میں پیش کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رہنماؤں نے بتایا کہ گزشتہ دس سالوں میں بجلی کے شعبے کی نجکاری سے صرف نجی کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوا، جبکہ صارفین کے لیے ٹیرف بڑھا اور بجلی کی پیداوار میں کوئی بہتری نہیں آئی
رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2024 کے دوران نجی بجلی گھروں کو کی جانے والی ادائیگیاں دگنی ہو چکی ہیں.
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی اور محقق ایڈورڈ ملر نے پریس کانفرنس میں خبردار کیا کہ ڈیسکوز کی نجکاری سے عوام پر معاشی بوجھ مزید بڑھے گا اور ورکرز کا استحصال ہوگا. انہوں نے موجودہ پاور پرچیز معاہدوں کے آزادانہ جائزے کا مطالبہ کیا ہے.
