July 24, 2026

برطرف محنت کش کی تمام مراعات کے ساتھ ملازمت پر بحالی، لیبر کورٹ کا فیصلہ

 برطرف محنت کش کی تمام مراعات کے ساتھ ملازمت پر بحالی، لیبر کورٹ کا فیصلہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  لیبر کورٹ نمبر فور نے رائل ٹیکسٹائل کے غیر قانونی طور پر برطرف کیے گئے ملازم محمد آصف کو تمام پچھلے مالی فوائد اور سروس مراعات کے ساتھ نوکری پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے.

محمد آصف کو سال 2024 میں کمپنی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ملازمت سے فارغ کر دیا تھا، جسے انہوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

انہوں نے پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی اینڈ مائنز ورکرز کے جنرل سیکریٹری عمران علی کے تعاون سے عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کیا

 عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد محنت کش کے حق میں فیصلہ سنایا. یونین رہنماؤں نے اس فیصلے کو مزدور یکجہتی اور قانون کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آجروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ غیر قانونی برطرفیاں قانون کے سامنے نہیں ٹھہر سکتیں.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp