October 29, 2026

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال کی سہولت بحال، سی بی اے کا اظہارِ تشکر

 سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال کی سہولت بحال، سی بی اے کا اظہارِ تشکر

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے کے صدر ایم منتخب عالم نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے لیے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب  سے علاج کی سہولت دوبارہ فعال ہونے پر اعلیٰ حکام سے دلی اظہارِ تشکر کیا ہے

سی بی اے کے صدر نے سیکریٹری بورڈ صالح جمانی، ڈی جی ایڈمن شہلا کاشف اور ایڈمنسٹریٹیو آفیسر بشیر چاچڑ سمیت تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا، جن کی مخلصانہ کاوشوں اور سی بی اے کی خصوصی درخواست پر اس اہم اسپتال کو پینل پر دوبارہ بحال کیا گیا ہے

یونین قیادت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بورڈ کے وہ تمام ملازمین جو دل کے عارضے میں مبتلا اور شدید مشکلات کا شکار تھے، اب دوبارہ این آئی سی وی ڈی سے مفت اور معیاری علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp