اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ڈی جی لیبر سندھ سے مہران لیبر فیڈریشن کے وفد کی ملاقات، 66 نئی کیٹیگریز ویجز بک میں شامل
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو، نیاز احمد بگھیو، عبدالرشید سمیجو اور شہباز احمد بگھیو پر مشتمل وفد نے ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نذیر احمد سومرو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفدر علی سمیجو سے کراچی میں اہم ملاقات کی. ملاقات میں فرٹیلائزر سیکٹر کے ملازمین کے ویجز اسٹرکچر اور دیگر دیرینہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی.
اس موقع پر بتایا گیا کہ فرٹیلائزر انڈسٹری کی 66 مختلف کیٹیگریز کو ویجز بک میں شامل کر لیا گیا ہے، تاہم اس سلسلے میں تیار کردہ منٹس پر بعض ممبران کے دستخط ہونا باقی ہیں.
رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ بقیہ دستخط مکمل ہوتے ہی حکومتِ سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، جس سے ہزاروں مزدوروں کو قانونی و مالی فوائد حاصل ہوں گے.
