July 25, 2026

سندھ سے اغوا شدہ لڑکیوں کی بازیابی کے لیے وطن دوست مزدور فیڈریشن کا احتجاج

 سندھ سے اغوا شدہ لڑکیوں کی بازیابی کے لیے وطن دوست مزدور فیڈریشن کا احتجاج

لاڑکانہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  وطن دوست مزدور فیڈریشن کے زیراہتمام سندھ سے اغوا ہونے والی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے لاہوری ریگولیٹر کے مقام پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جہاں مظاہرین نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا کر سخت نعرے بازی کی.

مظاہرے کی قیادت کرنے والے مرکزی رہنماؤں گل کورائی، بخت علی سولنگی، عاشق علی شیخ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریا کماری، اجالا سولنگی اور فضیلہ سرکی سمیت سندھ کی کئی بیٹیاں طویل عرصے سے لاپتہ ہیں، مگر سندھ پولیس انہیں بازیاب کرانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے.

رہنماؤں نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے اس حالیہ بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے پریا کماری سے متعلق سوال پر وارثوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا. انہوں نے آئی جی سندھ سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر مغوی لڑکیوں کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp