October 30, 2026

ای او بی آئی پنشن 50 ہزار مقرر کروانے کی مہم کا آغاز

 ای او بی آئی پنشن 50 ہزار مقرر کروانے کی مہم کا آغاز

کراچی / لاہور / اسلام اباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ای او بی آئی پنشنرز نے محنت کشوں کے حقوق کے لیے ایک منظم مہم کا آغاز کر دیا ہے

اس مہم کے ذریعے حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے اور بوڑھے ملازمین کی ای او بی آئی پنشن کو بھی اسی کم از کم اجرت کے برابر لایا جائے

اس مہم میں شامل پینشنرز کا مطالبہ ہے کہ محنت کشوں کو فراہم کردہ سوشل سیکیورٹی کارڈ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تاحیات بحال رہنا چاہیے تاکہ بڑھاپے میں ان کا اور ان کے خاندان کا علاج معالجہ متاثر نہ ہو سکے

مزدوروں کے حقوق پر مبنی اس مہم کو عوامی اور سماجی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp