July 23, 2026

آئی ایل او گورننگ باڈی کے ممبر سعد محمد چوہدری کا دورۂ بلوچستان، ملازمین کی گرفتاریوں کی شدید مذمت

 آئی ایل او گورننگ باڈی کے ممبر سعد محمد چوہدری کا دورۂ بلوچستان، ملازمین کی گرفتاریوں کی شدید مذمت

کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور آئی ایل او  کی گورننگ باڈی کے ممبر سعد محمد چوہدری نے جنیوا اجلاس سے واپسی پر فیڈریشن کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا

 انہوں نے بلوچستان کے صدر علی بخش جمالی اور جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان گرینڈ الائنس کے 70 سے زائد قائدین کی گرفتاری اور درجنوں ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کی شدید مذمت کی۔

سعد محمد چوہدری نے حکومتِ بلوچستان سے گرفتار ملازمین کی فوری رہائی، جبری ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشنز کی واپسی اور جائز مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو وفاقی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp