کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سندھ حکومت کا گورننگ باڈی کی تشکیل کے لیے مزید تنظمیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ سندھ کے محکمہ محنت و افرادی قوت نے مختلف بورڈز اور گورننگ باڈی کی تشکیل کے لیے نامزدگیوں کے عمل میں مزید تین تنظیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
18 جون 2026 کو جاری کردہ سرکاری مکتوب کے مطابق، سیسی ، ورکرز ویلفیئر بورڈ اور سندھ منیمم ویجز بورڈ کے سربراہان کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.
واضح کیا گیا ہے کہ مئی 2026 میں شائع ہونے والے آفیشل گزٹ نوٹیفکیشن میں ریکارڈ کی غلطی کے باعث چند تنظیموں کے نام شامل ہونے سے رہ گئے تھے. اب ڈائریکٹر جنرل لیبر کی سفارش پر ان تنظیموں کو بھی گورننگ باڈی کے عمل کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.
ان مزدور تنظیموں میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان سندھ حیدرآباد، مہران پروگریسو ایمپلائز فیڈریشن حیدرآباد اور پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز کراچی شامل ہیں. اس اقدام کا مقصد محنت کش طبقے کی منصفانہ نمائندگی کو یقینی بنانا ہے
