کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سیسی میں حج قرعہ اندازی، 14 خوش نصیب ملازمین 2027 میں حج کی سعادت حاصل کریں گے

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے ہیڈ آفس میں ملازمین کے لیے حج قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی
کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے کمپیوٹر کے ذریعے قرعہ اندازی کی، جس کے تحت منتخب ملازمین اگلے سال 2027 میں ادارے کے خرچ پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے
تقریب میں پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی اور کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی.
کمشنر سیسی نے منتخب ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے
حبیب الدین جنیدی نے سیسی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ملازمین سے ملک و ادارے کی ترقی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی. تقریب میں پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے کے صدر احمد نواز سمیجھو اور چیئرمین اعجاز عباسی سمیت افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شفاف قرعہ اندازی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.
