اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ملی لیبر فیڈریشن نے محنت کشوں کے حقوق کا فلاحی روڈ میپ پیش کردیا
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ سوشل اویرنیس اینڈ لیبر ایمپاورمنٹ سیمنار میں مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر مزدور رہنماوں نے خصوصی شرکت کی
سیمنار میں ملی لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر فیصل علی بلوچ نے پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے مستقبل کا روڈ میپ پیش کیا گیا، جس کا مقصد فیڈریشن کو ایک مکمل ادارے کی شکل دینا ہے
اس منصوبے کے تحت محنت کش طبقے کے حقوق کا قانونی اور آئینی تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ احمد ندیم اعوان اور دیگر مقررین نے زور دیا کہ فیڈریشن نہ صرف قانونی جنگ لڑے گی بلکہ فلاحی کاموں کے ذریعے بھی مزدوروں کے لیے آسانیاں پیدا کرے گی
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کو بااختیار بنانا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ سیمنار میں شرکاء نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مجوزہ اقدامات کو سراہا۔
