اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پائلر کا جرات مند مزدور رہنما عقیلہ ناز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نے انجمن مزارعین پنجاب کی بہادر، نڈر اور مخلص رہنما محترمہ عقیلہ ناز کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے
پائلر انتظامیہ نے اپنے تعزیتی بیان میں عقیلہ ناز کی ہاریوں اور کسانوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی طویل جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عقیلہ ناز نے اپنی پوری زندگی بے زمین کسانوں اور مزارعین کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف اور محنت کش طبقے کی باوقار زندگی کے لیے وقف کر رکھی تھی
انہوں نے کسان تحریک میں خواتین کی شمولیت اور قیادت کو اگلی صفوں میں لا کھڑا کیا۔ پائلر نے ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور انجمن مزارعین پنجاب کے تمام ارکان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف اور مساوات کے لیے عقیلہ ناز کا عزم ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گا۔
