کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
سندھ میں مزدوروں کی کم از کم اجرت 43 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے میں مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھا کر 43 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے
اس تاریخی فیصلے کا باقاعدہ نفاذ یکم جولائی سے ہوگا، جس سے صوبے بھر کے لاکھوں محنت کشوں اور ملازمین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی معاشی مشکلات میں واضح کمی آئے گی۔
صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو وفاقی انکم ٹیکس سے بھی رعایت دلوائی ہے، جس کے باعث بورڈ کے مالی وسائل میں اضافہ ہوگا اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے مزید نئے منصوبے شروع کیے جا سکیں گے
انہوں نے اعادہ کیا کہ حکومت محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح کو اولین ترجیح دے رہی ہے، جس کے تحت مزدوروں کے بچے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بلا رکاوٹ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انہیں براہِ راست مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
