July 25, 2026

مزدور رہنماؤں کی سیکرٹری لیبر سندھ ساجد جمال ابڑو سے ملاقات، محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو

 مزدور رہنماؤں کی سیکرٹری لیبر سندھ ساجد جمال ابڑو سے ملاقات، محنت کشوں کے مسائل پر گفتگو

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک مزدور رہنماؤں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری لیبر سندھ ساجد جمال ابڑو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں صوبے کے محنت کش طبقے کو درپیش سنگین مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران لیبر رہنماؤںحبیب الدین جنیدی، کامریڈ ناصر عزیز منصور، اور حسین بادشاہ نے مزدوروں کی اجرتوں، سماجی تحفظ، کارخانوں میں حفاظتی انتظامات اور لیبر قوانین کے نفاذ جیسے اہم امور پر سیکرٹری لیبر کو بریفنگ دی

سیکرٹری لیبر سندھ ساجد جمال ابڑو نے وفد کے مطالبات اور معروضات کو انتہائی توجہ اور ہمدردی سے سنا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومتِ سندھ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اور تعاون فراہم کرے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp