July 24, 2026

کوکاکولا بیوریجز ورکرز یونین کا پنجاب بجٹ میں کم از کم اجرت نہ بڑھانے پر احتجاج، فوری اضافے کا مطالبہ

 کوکاکولا بیوریجز ورکرز یونین کا پنجاب بجٹ میں کم از کم اجرت نہ بڑھانے پر احتجاج، فوری اضافے کا مطالبہ

لاہور ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) کوکاکولا بیوریجز ورکرز یونین نے پنجاب حکومت کے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں کم از کم اجرت میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مزدوروں کی اجرتوں میں فوری اور خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کیا ہے

یونین کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران ملک میں مجموعی مہنگائی میں 80 فیصد سے زائد کا ہولناک اضافہ ہو چکا ہے۔ پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جس نے محنت کش طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔

یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ ہونے اور بڑھتی بیروزگاری کے باعث غریب مزدور اپنے خاندان کے بنیادی اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر ہنر مند اور ہنر مند تمام ورکرز کی کم از کم اجرت فوری بڑھائی جائے، کیونکہ یہ محنت کشوں کا بنیادی حق ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp