اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ کے ضلع سانگھڑ میں او جی ڈی سی ایل کو تیل اور گیس کے نئے ذخائر مل گئے
کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے منگل کو سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع چک کے مقام پر ایک نئے کنویں چک 63-05 سے تیل اور گیس کی دریافت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اس اہم کامیابی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، پیداواری آزمائش کے دوران اس کنویں سے روزانہ 600 بیرل خام تیل اور 10.5 ملین معیاری مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
اس کنویں کی کھدائی رواں سال 20 اپریل کو شروع کی گئی تھی اور 3,325 میٹر کی گہرائی پر میسیو سینڈ ذخائر سے ہائیڈرو کاربن دریافت ہوا۔
او جی ڈی سی ایل اس منصوبے میں 62.5 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ اس گیس کو جلد سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک میں شامل کر کے ملکی توانائی کی قلت کو دور کیا جائے گا۔
