اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کراچی پورٹ ٹرسٹ کا 138 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ
کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک مالی سال کے دوران سب سے زیادہ کارگو ہینڈلنگ کا نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
وزارتِ بحری امور کے مطابق، کے پی ٹی نے موجودہ مالی سال کے دوران 54.685 ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ عبور کر لیا ہے
وفاقی وزیر نے اس کامیابی کو وزارت کی اصلاحاتی پالیسی، بہتر آپریشنل حکمتِ عملی اور مؤثر انتظام کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کے پی ٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ر) اور تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت ملکی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پاکستان کو خطے کا اہم تجارتی مرکز بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
