July 23, 2026

پاک ایران گیس پائپ لائن اور تجارتی تعاون بڑھانے پر زور، پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ

 پاک ایران گیس پائپ لائن اور تجارتی تعاون بڑھانے پر زور، پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ

اسلام آباد( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  پاکستان بزنس فورم  نے خطے میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاک ایران امن کو معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنے اور گیس پائپ لائن منصوبے کو فوری بحال کرنے پر زور دیا ہے

پی بی ایف کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 900 کلومیٹر طویل سرحد کے باوجود سالانہ باہمی تجارت صرف 2 ارب ڈالر ہے، جسے پالیسی اصلاحات اور بینکنگ چینلز کی بہتری کے ذریعے 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے

انہوں نے واضح کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ روزانہ 750 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کر کے پاکستان کی توانائی کی قلت دور اور صنعتی لاگت کم کر سکتا ہے۔ فورم نے سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے اور مشترکہ اقتصادی کونسل کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp