اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان 2027 میں ایس سی او بزنس کونسل کی صدارت سنبھالے گا
اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان سال 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی بزنس کونسل کی باقاعدہ صدارت سنبھالے گا، جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کی نمائندگی کرے گی۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، جو اس وقت کونسل کے نائب صدر بھی ہیں، نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ بورڈ اجلاس کے بعد یہ اہم اعلان کیا
ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے رکن ممالک کے مابین علاقائی معاشی تعاون، سرحد پار تجارت، اور بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے پر زور دیا
عاطف اکرام شیخ اور نائب صدر طارق خان جدون نے اس صدارت کو پاکستان کے لیے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت، توانائی اور آئی ٹی جیسے اہم شعبوں میں مشترکہ خوشحالی کے اقدامات کی قیادت کے لیے پرعزم ہے
