اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کاٹن ایکسچینج بلڈنگ کا قبضہ فوری واپس دلایا جائے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ
کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کراچی کاٹن ایسوسی ایشن اور اس کے قانونی کرایہ داروں کو تاریخی کاٹن ایکسچینج بلڈنگ کا قبضہ فوری طور پر واپس دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے
اپٹما کے مطابق اس تاریخی عمارت کی مسلسل بندش سے پاکستان کی کپاس اور ٹیکسٹائل کی صنعت شدید متاثر ہو رہی ہے
اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نو دہائیوں سے زائد عرصے سے ملک کی کپاس کی معیشت کا اہم ستون رہی ہےجس نے مارکیٹ شفافیت اور قیمتوں کے تعین میں کلیدی کردار ادا کیا ہے
انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے اور قانونی ریلیف کی روشنی میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عمارت کا قبضہ فوری طور پر ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے تاکہ نسلوں سے ملکی صنعت کی خدمت کرنے والا یہ مرکز دوبارہ فعال ہو سکے۔
