July 24, 2026

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی مزدور ایکشن کمیٹی سے ملاقات، ولیکا اسپتال کا دورہ کرنے کا اعلان

 ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی مزدور ایکشن کمیٹی سے ملاقات، ولیکا اسپتال کا دورہ کرنے کا اعلان

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  مزدور ایکشن کمیٹی سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نیک زادہ سواتی کی قیادت میں ممتاز سماجی رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے ان کی رہائش گاہ 70 کلفٹن پر ملاقات کی ہے ملاقات میں مزدور ایکشن کمیٹی کے رہنما خادم حسین، عبداللہ سمیت دیگر شریک تھے

ملاقات کے دوران ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو سیسی  کے تحت چلنے والے ولیکا ہسپتال میں معصوم بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ، اموات اور مزدوروں کو درپیش طبی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

 ذوالفقار علی بھٹو جونیئر، جو ملک میں اس مہلک بیماری کے تدارک اور شعور کے لیے کام کر رہے ہیں، نے متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھانے کا یقین دلایا اور جلد سیسی کے ولیکا اسپتال کا دورہ کرنے کا اعلان کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp