October 31, 2026

آئی ایل او کا پاکستان میں باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور

 آئی ایل او کا پاکستان میں باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر زور

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ عملے کے لیے باوقار اور محفوظ روزگار کے موضوع پر ایک اہم فکری نشست براؤن بیلی لنچ کا انعقاد کیا گیا

اس مباحثے میں ملک کے صحت کے شعبے میں نرسوں کی شدید کمی اور ان کے کام کے حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں اس وقت تقریباً ہر 2,230 افراد کے لیے صرف ایک نرس دستیاب ہے

 جس کے باعث ہیلتھ کیئر کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نرسنگ کے شعبے میں فوری سرمایہ کاری ناگزیر ہو چکی ہے۔ شرکاء نے نرسنگ عملے کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئی ایل او  کے نرسنگ پرسنل کنونشن نمبر 149 کے اصولوں کو آگے بڑھانے، ان کی پیشہ ورانہ ترقی اور کیریئر کے راستوں کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا

مقررین کا کہنا تھا کہ کیئر اکانومی کو مضبوط بنا کر نہ صرف صحت کے شعبے کو بہتر کیا جا سکتا ہے بلکہ خواتین کے لیے روزگار کے بہترین مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp