اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ممتاز مزدور رہنما کرامت علی مرحوم کی دوسری برسی، پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا جدوجہد کو سرخ سلام
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کی جانب سے ملک کے ممتاز اور مایہ ناز مزدور رہنما کرامت علی (مرحوم) کی دوسری برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے فیڈریشن نے مرحوم کی طبقاتی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کیا ہے
فیڈریشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کرامت علی صاحب نے ملک بھر کے محنت کشوں کے بنیادی حقوق اور ان کے معاشی تحفظ کے لیے جو لازوال اور تاریخی جدوجہد کی، وہ ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہے گی۔ ان کی وفات مزدور تحریک کے لیے ایک بہت بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے
رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ مرحوم کی لیبر کاز کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا بھی کی گئی ہے۔
