July 24, 2026

پنجاب بجٹ میں مزدوروں کو نظرانداز کرنے پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا احتجاج کا اعلان

 پنجاب بجٹ میں مزدوروں کو نظرانداز کرنے پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا احتجاج کا اعلان

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس محمد یعقوب کی صدارت میں مرکزی دفتر لاہور میں منعقد ہوا، جس میں مختلف یونینز کے نمائندگان نے شرکت کی

اجلاس میں اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صوبے کے کروڑوں مزدوروں کی کم از کم اجرت کے تقرر کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈریشن کا وفد جلد صوبائی وزیرِ محنت، سیکرٹری لیبر اور دیگر حکام سے ملاقات کر کے مزدوروں کے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ علاوہ ازیں، دیگر لیبر فیڈریشنز سے رابطے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مشترکہ لائحہ عمل اور وسیع تر اتحاد کے لیے حکمتِ عملی وضع کرے گی

رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر کم از کم اجرت پر حکومت کی طرف سے مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو محنت کشوں کو متحرک کر کے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp