ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے وفد کی سوشل سیکیورٹی اور سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے حکام سے ملاقات
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کے صدر فیصل علی بلوچ نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن سیسی کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو اور سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری سعید صالح جمانی سے ملاقات کی ہے
اس ملاقات کے دوران انہوں نے حکام کو 30 جون 2026 بروز منگل، دوپہر 3 بجے نیلاٹ میں منعقد ہونے والے ایک اہم سیمینار کا باقاعدہ دعوت نامہ پیش کیا سیمینار کا عنوان سوشل اویرنیس اینڈ لیبر ایمپاورمنٹ سماجی آگاہی اور محنت کشوں کا استحکام مقرر کیا گیا ہے
دعوت نامہ پیش کرنے کے اس موقع پر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری امجد اللہ خان اور شعبہ خواتین کی صدر مہذیب خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں
سیمینار میں سیکریٹری لیبر سندھ سمیت دیگر مقتدر اور اہم شخصیات بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گی تاکہ مزدوروں کے حقوق اور سماجی شعور کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے
