September 7, 2026

ایچ ایم ٹیکسٹائل میں مزدوروں کی برطرفی پر شدید بے چینی، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا نوٹس

 ایچ ایم ٹیکسٹائل میں مزدوروں کی برطرفی پر شدید بے چینی، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا نوٹس

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی صدر احمد زیب نے ایچ ایم ٹیکسٹائل کی انتظامیہ کو ایک ہنگامی نوٹس جاری کرتے ہوئے فیکٹری میں مزدوروں کی غیر منصفانہ برطرفیوں اور مزدور دشمن اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

احمد زیب کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قانونی طریقہ کار اور شفاف انکوائری کے محنت کشوں کو نوکریوں سے فارغ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس سے ملازمین کے خاندانوں کا معاشی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے

فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف مزدوروں کو فوری بحال کیا جائے، تنخواہوں اور مراعات کے مسائل حل کیے جائیں اور صنعتی امن برقرار رکھنے کے لیے یونین نمائندوں کے ساتھ لیبر قوانین کے تحت فوری مذاکرات شروع کیے جائیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو بھی باقاعدہ مطلع کر دیا گیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp