July 23, 2026

پی آئی اے نے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا گیا 2.217 ارب روپے کا ٹیکس ہڑپ کر لیا، ایف بی آر کا نوٹس

 پی آئی اے نے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا گیا 2.217 ارب روپے کا ٹیکس ہڑپ کر لیا، ایف بی آر کا نوٹس

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹا گیا 2.217 ارب روپے کا انکم ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہ کرانے پر ایک بڑا ریکوری نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی فضائی کمپنی جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک ملازمین کی تنخواہوں سے مسلسل ٹیکس کاٹتی رہی لیکن اسے آگے جمع نہیں کرایا، جو انکم ٹیکس آرڈیننس کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس سنگین غفلت کی وجہ سے اب ایئرلائن کو بھاری جرمانوں کا سامنا ہے، جبکہ باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے ہزاروں ملازمین کے نان فائلرز بننے اور ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ سے خارج ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایف بی آر نے ملازمین کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے 7 دن میں اپنی تنخواہ کی سلپس اور ٹیکس کٹوتی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے اب تک اس نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp