کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
ریجنل ڈائریکٹر لیبر کی مداخلت، محنت کش یونین اور مل انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب، فیکٹری دوبارہ بحال

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حیدرآباد میں محنت کشوں کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی ہے، جہاں ریجنل ڈائریکٹر لیبر صمد سومرو کی ثالثی میں محنت کش سی بی اے یونین اور مل انتظامیہ کے مابین مذاکرات مکمل طور پر کامیاب ہو گئے ہیں۔
دونوں فریقین کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل اور خوشگوار ماحول قائم ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بند فیکٹری کو باقاعدہ طور پر چلا دیا جائے گا۔
سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری مصطفیٰ جویو نے تمام محنت کشوں کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘مزدور اتحاد زندہ باد’ کا نعرہ بلند کیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل اور فیکٹری کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
