September 7, 2026

آئی ائی ایل مزدور الیکشن، محمد شہزاد ڈیموکریٹک یونین کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب، مزدوروں میں جشن کا سماں

 آئی ائی ایل مزدور الیکشن، محمد شہزاد ڈیموکریٹک یونین کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب، مزدوروں میں جشن کا سماں

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کے محنت کشوں کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے ڈیموکریٹک یونین کے فعال لیبر رہنما محمد شہزاد کو تنظیم کا نیا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے

انتخابی عمل کے دوران محمد شہزاد کو پینل کے دیگر ارکان اور فیکٹری ورکرز کی جانب سے بھرپور تائید حاصل رہی، جس کے باعث وہ اس اہم ترین عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہونے میں کامیاب رہے

ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر صنعتی ورکرز اور لیبر یونینز کے اراکین نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور فیکٹری میں جشن کا ماحول دیکھا گیا

مزدور رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، باہمی اتحاد، اور یکجہتی کے فروغ کے لیے کامیاب قیادت اور مزید عزت و استقامت عطا فرمائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp