July 24, 2026

لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل کی نیدرلینڈز کے سفیر سے ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر گفتگو

 لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل کی نیدرلینڈز کے سفیر سے ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر گفتگو

لاہور ( لیبر نیوز کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے زراعت، قابلِ تجدید توانائی، لاجسٹکس، پانی کے انتظام اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور چیمبر غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا

نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے لاہور چیمبر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات میں تجارتی وفود کے تبادلے اور کاروباری برادریوں کے مابین براہِ راست روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp