September 7, 2026

مزدور رہنما میاں عبدالرحیم بھارو کی وفاقی وزیر محنت چوہدری سالک حسین سے ملاقات

 مزدور رہنما میاں عبدالرحیم بھارو کی وفاقی وزیر محنت چوہدری سالک حسین سے ملاقات

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  مہران لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی رہنما میاں عبدالرحیم بھارو نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقیِ انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے خصوصی ملاقات کی ہے

یہ ملاقات فیڈرل آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسلام آباد کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران مزدور رہنما میاں عبدالرحیم بھارو نے وفاقی وزیر محنت چوہدری سالک حسین کو سندھ کی روایتی اور ثقافتی نشانی اجرک کا تحفہ پیش کیا

اس موقع پر ملک میں محنت کشوں کی موجودہ صورتحال اور مزدوروں کے حقوق بالخصوص فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کے حوالے سے بھی غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے سندھ کی ثقافتی سوغات کا تحفہ دینے پر مزدور رہنما کا شکریہ ادا کیا اور محنت کش طبقے کی فلاح کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp