کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
پی آئی اے کی نجی مالکان کو منتقلی رواں ماہ کے آخر تک متوقع، تمام بقیہ تقاضے مکمل

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو رواں ماہ کے آخر تک نئے مالکان کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے تمام قانونی اور دستاویزی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں
وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کے مطابق، پی آئی اے کی نجکاری دسمبر 2025 میں عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو 135 ارب روپے میں کی گئی تھی، جس میں بعد ازاں فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی شامل ہو گئی
معاہدے کے تحت 125 ارب روپے قرضوں میں کمی اور بیڑے کو جدید بنانے کے لیے مختص ہیں. منتقلی کے عمل میں طیاروں کے لیز معاہدوں اور عالمی واجبات کو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کرنے پر اتفاق ہوا ہے
جبکہ آئی ایم ایف کی منظوری سے طیاروں اور اسپیئر پارٹس پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) بھی ختم کر دیا گیا ہے. مزید برآں، پی آئی اے ایکٹ 1956 کو ختم کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر بھی پیش رفت جاری ہے
