September 7, 2026

آئی ایل او کے تحت پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن  کا سیمینار، لیبر سٹینڈرڈز موضوع رہا

 آئی ایل او کے تحت پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن  کا سیمینار، لیبر سٹینڈرڈز موضوع رہا

ملتان ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے شجاع آباد کے مقامی اسکول میں کام کے بنیادی اصول اور حقوق کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا ہے، جس میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

سیمینار سے ممتاز مزدور رہنما ملک مختار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے آئی ایل او کے بنیادی کنونشنز یعنی لیبر سٹینڈرڈز کے پانچ پلرز کی وضاحت کی۔

انہوں نے چائلڈ لیبر، بانڈڈ لیبر، جنس کی بنیاد پر غیر مساوی سلوک، انجمن سازی کی آزادی اور پیشہ ورانہ صحت و سلامتی پر تفصیلی روشنی ڈالی

ملک مختار اعوان نے زور دیا کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25اے ہر بچے کو تعلیم کا بنیادی حق دیتا ہے، جبکہ آرٹیکل 17 اور دیگر لیبر قوانین پر عمل کر کے ہی چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کا خاتمہ اور باوقار روزگار کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp