July 23, 2026

اپٹما کی اسپننگ ملز میں ویڈیو مانیٹرنگ کی مخالفت

 اپٹما کی اسپننگ ملز میں ویڈیو مانیٹرنگ کی مخالفت

لاہور ( لیبر نیوز کامرس ڈیسک ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے صرف اسپننگ ملز میں ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم لگانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط سمت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا ہے۔

لاہور میں نارتھ کے چیئرمین اسد شفیع اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے مطالبہ کیا کہ کاٹن ٹریس ایبلٹی فریم ورک اسپننگ کے بجائے جننگ مرحلے سے شروع کیا جائے، جہاں خام کپاس پہلی بار سپلائی چین میں داخل ہوتی ہے۔

انہوں نے ٹیکس چوری کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کے حالیہ دعووں کو من گھڑت اور تجارتی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ کامران ارشد نے واضح کیا کہ 500 سے 700 ارب روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا دعویٰ ناممکن ہے،

کیونکہ مارکیٹ میں کاٹن بیل کی اصل قیمت 85,000 سے 90,000 روپے ہے، جو کہ ایف بی آر کے بتائے گئے فرضی اعداد و شمار سے کئی گنا کم ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp