September 7, 2026

کمیونسٹ پارٹی کا صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف سخت ردِعمل

 کمیونسٹ پارٹی کا صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف سخت ردِعمل

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) کمیونسٹ پارٹی صوبائی کمیٹی سندھ نے صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کی مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف ایک سخت چارج شیٹ جاری کی ہے  پارٹی نے اپنے شدید ردِعمل میں الزام عائد کیا ہے کہ نہ تو لوٹے گئے پیسے واپس آئیں گے اور نہ ہی صوبائی وزیر اپنی وزارت سے استعفیٰ دیں گے

اعلامیے کے مطابق اس مبینہ کرپشن کے باوجود بدعنوان افسران کی پوسٹنگ پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا. کمیونسٹ پارٹی نے سعید غنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 15 سال تک وزارت کے مزے لوٹنے کے بعد انکشافات کرنے کے بجائے بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی

پارٹی کا مؤقف ہے کہ اس عوام دشمن سسٹم کی بنیاد ہی کرپشن پر ہے، جہاں موصوف صوبائی وزیر پچھلے 15 سال سے نیند کی گولی کھا کر سو رہے تھے.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp