آئی ایل او کا انڈونیشیا میں معزور محنت کشوں کے لیے تربیتی پروگرام، شراکت داری کا معاہدہ
فاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے سیکریٹری لیبر بلوچستان کی ملاقات
اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سیکریٹری لیبر اینڈ مین پاور و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، محمد صالح ناصر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، چوہدری سالک حسین سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان عبدالستار بگٹی اور وفاقی حکام بھی موجود تھے۔
ملاقات میں بلوچستان کے رجسٹرڈ صنعتی و مائننگ سیکٹر کے مزدوروں کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ اور رہائشی سہولیات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
اجلاس کے دوران محنت کشوں کے لیے 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی فراہمی، مائننگ ایریاز میں جدید رہائشی بیرکس کی تعمیر، فنی تربیتی مراکز کے قیام، خواتین کے لیے سلائی مشینوں اور ای بائیکس کی فراہمی جیسے اہم منصوبوں پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ان فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
